قطر اور مصر کا امریکہ ایران ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کر دیا

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر اور مصر نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کر دیا۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر خارجہ اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ جس میں دونوں رہنماوں نے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے حتمی معاہدہ متن تیار ہونے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا، امید ہے واشنگٹن اور تہران جلد معاہدے پر دستخط کریں گے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری اور مصری وزرائے خارجہ نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں