اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، حزب اللہ کے 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے جاری رہے، حزب اللہ کے تقریباً 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے سکیورٹی زون کے قریب ایک ٹرک پر بھی حملہ کیا گیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے لیے ہتھیار منتقل کر رہا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل اور لبنان گزشتہ ماہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایک فریم ورک معاہدے پر متفق ہوئے تھے تاہم حزب اللہ اس معاہدے سے متعلق مذاکرات کا حصہ نہیں تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں