نیتن یاہو کی حملے کی صورت میں ایران کو سخت جواب کی دھمکی

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو سخت نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو ایران کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی قیادت کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اسرائیل پر کسی بھی نوعیت کا حملہ ہوا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ اسرائیل پر حملہ ہوگا اور وہ خاموش رہے گا ، وہ وقت گزر چکا ہے جب اسرائیل پر حملے ہوتے تھے اور اس کی جانب سے فیصلہ کن ردِعمل نہیں دیا جاتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...