دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہوچکا، اب کوئی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی: ابراہیم رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد اب کوئی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے اور مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

ابراہیم رضائی کے مطابق آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی سے متعلق ایک جامع منصوبہ ایرانی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق اسٹریٹجک ایکشن پلان بھی پارلیمنٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر ایران اپنی قومی سلامتی اور اہم بحری گزرگاہ کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...