ٹرمپ اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی ملاقات، تیل اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، توانائی کے شعبے میں تعاون اور اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اور بغداد کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور امریکا و عراق کے درمیان تیل کے شعبے میں جلد بڑے تعاون کا آغاز متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عراقی وزیراعظم علی الزیدی کے ایک سیاسی حریف کو واشنگٹن مخالف مؤقف کی وجہ سے امریکی حمایت حاصل نہیں تھی، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی الزیدی کے وزیراعظم بننے میں انہوں نے بھی دلچسپی لی۔

اس موقع پر عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے کہا کہ امریکی کمپنیاں عراقی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے داخل ہوں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...