جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمن ٹیم کی پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمن ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ یہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...