روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں منگل کے روز اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات کا یہ دور آج بھی جاری رہے گا تاکہ معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق امور پر مزید پیش رفت کی جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت جنوبی لبنان کے دو علاقوں سے اپنی فوج کے انخلا کے منصوبے پر پیش رفت کے لیے تیار ہے۔

یہ مذاکرات 26 جون کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اجلاس کے بعد ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...