تیل، گیس کی بڑھتی قیمتیں: امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے خدشات بڑھ گئے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے ایک بڑا سیاسی جھٹکا ثابت ہو سکتی ہے۔
امریکی اور عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں فوجی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کے اعلان نے نئی تشویش پیدا کر دی ہے، اس اقدام کا ہدف مبینہ طور پر ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہاز ہوں گے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا براہ راست اثر عالمی توانائی کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے، تیل کی قیمتیں پہلے ہی فی بیرل کئی ڈالر بڑھ چکی ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے، توانائی کی بڑھتی قیمتیں امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی اثر ڈال سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ووٹرز اکثر معاشی حالات اور اپنی جیب پر پڑنے والے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments