ہری پور: گلہ موڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ہری پور: (دنیا نیوز) گلہ موڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت صابر حسین کے نام سے کی گئی ہے، صابر حسین نجی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments