کاہنہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، 2 ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر سلمان اور اس کے بھائی عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر 35 سالہ جانپری کو تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کی جا رہی تھی تاہم راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...