امریکہ کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد روک دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران:(دنیا نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مذاکرات کے دوران بھی وعدے توڑتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایک بار پھر جواب مل رہا ہے اور اس وقت ایران کی تمام تر توجہ ملک کے دفاع پر مرکوز ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل میں شریک تھا، تاہم امریکی اقدامات نے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments