اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی: علی پرویز ملک

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی۔

دنیا ٹی وی کے پروگرام ’ بات نکلے گی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کے تحت اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف نہیں گئی بلکہ یہ اس سمت میں پہلا قدم ہے، اچھی تبدیلیوں کے لیے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم حکومت پاکستان اور ریاست کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا  کہ اوگرا ڈی ریگولیشن سے متعلق معاملات کی نگرانی کرے گی جس سے قیمتوں کے تعین کا عمل مزید شفاف ہوگا، کابینہ نے تمام پہلوؤں پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ اگر کوئی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...