متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے فریقین سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے کسی بھی حملے سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جسے کسی بھی صورت میں قبول یا جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔

متحدہ عرب امارات نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید عدم استحکام اور کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...