اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید، کئی مکان تباہ

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے، مختلف علاقوں میں مزید فضائی کارروائیوں کے باعث متعدد مکانات تباہ اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کی الجلا سٹریٹ پر رہائشی مکان کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، الشفا ہسپتال کے ذرائع نے اس حملے میں کم از کم دو افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں البریج اور جبالیہ پناہ گزین کیمپوں کے علاوہ غزہ شہر کے الزیتون اور تل الہویٰ علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں عمارت کو نشانہ بنانے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...