مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج

لندن: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج ہوگئی۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے، برطانوی حکومت جینو سائیڈ واچ رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا مؤقف واضح کرے۔

لارڈ قربان حسین نے سوال اٹھایا کہ برطانوی حکومت ان رپورٹس کو کس قدر سنجیدگی سے لیتی ہے؟ برطانوی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ نسل کشی کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...