قطر کی سعودی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے بحیرۂ احمر میں سعودی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی جہاز رانی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرۂ احمر میں اس نوعیت کے حملے عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں، جبکہ حوثیوں کی مسلسل کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

قطر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں۔

بیان میں قطر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

قطری وزارت خارجہ نے سعودی عرب، یمن کے فریقین اور اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ کاری کے لیے سلطنتِ عمان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...