کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی حکومت نے طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے شروع کر دیئے۔

سیکرٹری ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، بھارتی پولیس کی بربریت کے باوجود نوجوانوں کا احتجاج جاری رہا، تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس پر احتساب کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

نوجوانوں کا مودی، امت شاہ اور دھر مندر پردھان کے استعفے پر اصرار برقرار رہا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ویڈیوز کے مطابق نوجوان مختلف ریاستوں میں بھی مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...