کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات

کویت سٹی / مسقط: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کویت میں زور دار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں موجود ایک امریکی فوجی اڈہ بھی براہِ راست متاثر ہوا ہے، تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ یا فریق نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے اطلاع دی ہے کہ عمان کے قریب ایک کارگو جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ عمان کے علاقے خصب سے تقریباً 20 بحری میل شمال مشرق میں پیش آیا، جہاں ایک کارگو جہاز نے اطلاع دی کہ اسے ایک نامعلوم شے نے نشانہ بنایا۔

حکام واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ دونوں واقعات کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...