شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس، دفاعی معاہدے کی پذیرائی
جدہ: (دنیا نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس جدہ میں ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments