امریکا کا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جن کی تاریخ میں پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، جبکہ اس حوالے سے مزید اعلانات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگلے ہفتے مزید اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ امریکا ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے جا رہا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ان اقدامات میں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کا ایسا امتزاج ہوگا جس کی دنیا نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رہے گی، جس کے باعث ایرانی بندرگاہوں سے نہ کوئی چیز اندر آسکے گی اور نہ ہی باہر جا سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...