حاصل پور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

حاصل پور: (دنیا نیوز) حاصل پور کے نواحی علاقے 84 فتح میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...