پاکستان ہاکی ٹیم کل ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی
بیلجیم: (ویب ڈیسک) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کل سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہورہا ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے ، جہاں اس کا پہلا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر تین پوزیشن پر موجود انگلینڈ سے ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیمیں 8 بار ہاکی ورلڈ کپ میں مد مقابل آچکی ہیں ، انگلینڈ چار ، پاکستان دو میچز میں کامیاب رہا جبکہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں 1998 میں انگلینڈ کو پانچ کے مقابلے یں سات گول سے شکست دی تھی۔
ہاکی ورلڈ کپ میں پہلے رو ز تین میچز کھیلے جائیں گے ،جرمنی اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں انگلینڈ ،بھارت اور ویلز سے مقابلہ کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments