اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
لاہور: (ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کی وجہ سے رواں ماہ ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے بعد اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ مقابلے کی بجائے بیرون ملک ٹریننگ کریں گے۔
واضح رہے کہ اولمپئین ارشد ندیم کا 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل تھا لیکن اب وہ اس ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ جنوبی افریقہ ٹریننگ کے لیے جائیں گے۔
ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں پہلے بھی دو مرتبہ ٹریننگ کے لیے جا چکے ہیں اولمپئین ارشد ندیم جنوبی افریقہ کے شہر پوچفسٹروم میں دو ہفتے کی ٹریننگ کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئین شپ میں حصہ لیں گے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئین شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہو گی اس کے بعد وہ ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔
ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے فی الحال ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments