ڈارون ٹیسٹ: حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آؤٹ
ڈارون: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے حسن محمود کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ڈارون میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد یکے بعد دیگرے 74 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گر گئیں۔
جیک ویدرالڈ 23، ٹریوس ہیڈ 22، کیمرون گرین 13 اور مارنس لبوشین ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 13, 2026
بعد ازاں اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے 55 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم 129 کے مجموعی اسکور پر کیری بھی 19 رنز بناکر چلتے بنے۔
ایک اینڈ سے اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کو سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 198 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
سٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بیو ویبسٹر 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نیتھن لیون 7 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 6 جبکہ تسکی
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 13, 2026
ن احمد اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلادیشی فاسٹ بولرز نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔
حسن محمود کی جانب سے 55 رنز کے عوض 6 وکٹیں کسی بھی بنگلادیشی فاسٹ بولر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین ہندسہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments