پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی پر بابراعظم کا خصوصی پیغام
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس پر سبز ہلالی پرچم سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ آج کا دن اس پرچم کے نام ہے جس کا ستارہ ہمارے سینوں پر سجا ہے اور اسی کے ذریعے ہماری شناخت مکمل ہوتی ہے۔
— Babar Azam (@babarazam258) August 13, 2026
ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کی اور مزید لکھا کہ پاکستان کی پہچان ہمارے قومی پرچم سے جڑی ہے، بابر اعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments