صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

مظفرآباد: قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آج بھی حقِ خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بھارت سے آزادی کے لیے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

قائم مقام صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل خطے میں استحکام کی ضمانت ہے، انہوں نے کشمیری عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کی بے لوث حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، جبکہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

چوہدری لطیف اکبر نے دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے بھارت کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے نعمتِ خداوندی سے کم نہیں۔ قائم مقام صدر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

چوہدری لطیف اکبر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...