ایران کا ہرمزگان میں ایک اور ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ہرمزگان میں ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون کو پاسداران انقلاب کے نئے جدید فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنایا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جنگ کے دوران امریکا کو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے امریکا کے کم از کم 45 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز تباہ ہو چکے ہیں، امریکی فوج کے پاس اب تقریباً 145 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز باقی رہ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments