جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے: پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یداللّٰہ جوانی نے کہا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔
ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
یداللّٰہ جوانی کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان بات چیت جنگ کے حتمی خاتمے اور اس کے بعد کی صورتِ حال کے لیے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments