دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران

تہران: (دنیا نیوز) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آ گیا، ایران پر دباو بڑھانے سے امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کرسکتا جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں تھیں۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہیگسیتھ اور بیسنٹ اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کر رہے ہیں، مسخروں کی ٹیم کرشمے نہیں دکھا سکتی، انتظار بند کر دیں کہ جادوگر ٹوپی سے خرگوش برآمد کرے گا، بحران ختم کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ ناکہ بندی ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، تیل پرپابندیاں اٹھانے، اثاثے جاری کرنے، فوجی آپریشنزبند ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کی جائے، وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...