حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا ساحلی علاقوں میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے اور بحیرہ احمر میں اہم یمنی جزائر پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ باب المندب بند کرنے کیلئے حالات سازگار بنائے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کی جانب سے فوجی تیاریوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بندرگاہوں، شہری تنصیبات، بحری جہازوں اور حکومتی بحری صلاحیتوں کو بار بار نشانہ بنانا ان کے منصوبوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...