نیپال میں سیلاب کے 10 روز بھی ریسکیو کارروائیاں جاری، مزید 2 افراد کو بچا لیا گیا

کھٹمنڈو:(دنیا نیوز) نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 10 روز بعد بھی ریسکیو کارروائیاں جاری ہے، مزید 2 افراد زندہ بچا لیے گئے۔

نیپالی حکام کے مطابق مزید دو افراد زندہ بچا لیے گئے ہیں، جن میں ایک چینی شہری اور ایک 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔نیپالی حکام نے بتایا کہ چینی شہری کو ہائیڈرو پاور پلانٹ کی سرنگ سے ریسکیو کیا گیا۔

جنوبی کوریا کی ریسکیو ٹیم نے نیپالی فوج کے ساتھ مل کر اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ اسی طرح 60 سالہ خاتون کو چار منزلہ عمارت کی بالائی منزل سے محفوظ نکال لیا گیا۔

نیپالی فوج کا کا کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد اب 1,375 ہو گئی ہے، تقریباً 900 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ان لاپتا افراد میں سے دو تہائی اپر تریشولی-1 ہائیڈرو پاور منصوبے میں کام کر رہے تھے،تریشولی دریا کے اطراف ہائیڈرو پاور منصوبوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

اس کے ساتھ ہی امریکی کانگریس کے 27 ارکان نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ نیپال میں امدادی کارروائیاں بڑھائی جائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ  امریکا پہلے ہی نیپال میں انسانی امداد کے لیے 3.6 ملین ڈالر سے زائد فراہم کر رہا ہے، جس میں ہنگامی خوراک سمیت دیگر امدادی سامان شامل ہے۔

دوسری جانب نیپالی حکام ریسکیو آپریشنز کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی امدادی تعاون بڑھانے کی کال کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...