پاکستان کو چین کی طرح ڈسٹرکٹ اکانومی پر کام کرنے کی ضرورت ہے: ایس ایم تنویر
لاہور: (دنیا نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ہمیں ڈسٹرکٹ اکانومی پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے، چین نےڈسٹرکٹ اکانومی سے پورے پورے شہر آباد کردیئے، ہمیں اپنے ڈسٹرکٹس کوبااختیار بنانا ہوگا۔
لاہور میں قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کاروباری رہنما ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پرنیچے کی طرف جارہے ہیں، ہمیں ایکسپورٹس بڑھنے کا نام نہیں لے رہیں، ہماری ملک میں ہر سال آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنی معیشت کوہرصورت بہترکرنا ہوگا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہمارے ملک میں نئی انڈسٹری نہیں لگ رہی، اس ماحول میں فیکڑیاں لگ نہیں رہیں بلکہ بند ہورہی ہیں، ہمارے ملک میں ہر موسم موجود ہے مگر زراعت کاشعبہ ترقی نہیں کررہا، دنیا کا بہترین اچارشکارپور میں بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 55ہزارمیگاواٹ کاونڈ کوریڈورموجود ہے، تھر میں بہترین کول موجود ہے، چنیوٹ میں بہترین فرنیچر بن رہا ہے لیکن ایکسپورٹ نہیں ہے، گوجرانوالہ کومانچسٹرآف ٹیکسٹائل کہلاتا تھا آج قبرستان بن چکا ہے، ہم پوری دنیا میں کشکول لے کرپھررہے ہیں۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پرنیچے کی طرف جارہے ہیں، ہمیں اپنے ڈسٹرکٹس کوبااختیار بنانا ہوگا، ہم روزانہ کی بنیاد پرنیچے جارہے ہیں،ملک کوریسکیو کرنا ہوگا، آئین میں ریفرنڈم کا آپشن بھی موجود ہے، صوبہ بننا ہے یا نہیں بننا آپ ریفرنڈم کرادیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بحث شروع ہوگئی ہے لوگ باتیں کرتے، جس طرح ہم چل رہے ہیں اس طرح ملک نہیں چل سکتا، ہم نے ملک کووقت پرریسکیونہ کیا تواپنے بچوں کومنہ نہیں دکھا پائیں گے، آپ فیصلہ کرلیں، صوبوں کےمعاملے پرریفرنڈم کرادیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments