زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کی، فلک جاوید کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں تفصیلی دلائل پیش کیے۔
فلک جاوید کے خلاف تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلک جاوید اس وقت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments