یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 سے زائد افراد ہلاک

یمن: (دنیا نیوز) حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی یمن میں لڑائی کے دوران 26 حکومتی فوجی مارے گئے جبکہ حوثی ذرائع نے جھڑپوں میں 31 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے شہر تعز میں میزائل حملے سے بس میں سوار 6 شہری بھی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...