آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان تفویض

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو محکموں کے قلمدان تفویض کر دیے گئے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سردار میر اکبر کو وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ و باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

وقار نور کو وزیر جنگلات و وائلڈ لائف فشریز، ڈاکٹر مصطفٰی بشیر عباسی کو وزیر صحت عامہ مقرر کیا گیا ہے۔

اظہر صادق کو وزیر ہائیر ایجوکیشن، ثاقب مجید راجہ کو وزیر توانائی و آبی وسائل، محمد ریاست خان کو وزیر مال و بحالیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

عمیر نعیم کو وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن جبکہ عبدالرحمان کو وزیر سیاحت، صنعت و معدنی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...