ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی:(دنیا نیوز) اے سی سی ویمنز ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے نویں اور انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی نظریں مسلسل دوسری کامیابی پر مرکوز ہیں، جبکہ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔

قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنی پوزیشن مستحکم کرنے بلکہ سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی جگہ مزید مضبوط بنانے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ بھارت کی کپتان ہرمن پریت کور نے بھی اپنی باؤلنگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے ویمنز ٹی20 انٹرنیشنلز میں دونوں ٹیمیں اب تک 17 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں بھارت نے 14 اور پاکستان نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کا مقابلہ ہمیشہ ہی غیر معمولی دلچسپی کا باعث بنتا ہے اور آج کا میچ بھی دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...