امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں پوری عالمی برادری کیخلاف ہے: اسماعیل بقائی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کیخلاف ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی معاشی جنگ تجارت کی آزادی کے بھی خلاف ہے، امریکا اپنی غلطیوں کی قیمت پوری دنیا سے ادا کرانا چاہتا ہے، پیدا کردہ مشکلات کا ذمہ دار ایران نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا سربراہ امریکا اور یورپ کی کٹھ پتلی ہے، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کو خبر دار کرتے ہیں امریکا کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، بحری جہازوں پر حملے امریکا نے شروع کئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ہماری بحری ناکہ بندی ہمیں اپنے دفاع کا حق دیتی ہے، صدر مسعود پزشکیان اور چینی صدر کی کرغزستان میں ملاقات مصروف شیڈول کے باعث نہ ہو سکی، یہ کوئی اہم یا بڑا معاملہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...