زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، وزیراعظم باروے
اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے کے وزیراعظم جونز گار ستورے نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی وزیراعظم زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم جونز گار ستورے نے کہا کہ یوکرین کے وزیراعظم وولودیمیر زیلنسکی کا طیارہ مولدووا سے پرواز بھرنے کیلئے تیار تھا۔
تاہم ڈرون طیارے کے کتنا قریب آیا، ناروے کے وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا، زیلنسکی ناروے میں آنجہانی بادشاہ ہیرالد پنجم کی آخری رسومات میں شریک ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments