یوکرین کے شمالی شہر سومی میں روسی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک
سومی: (ویب ڈیسک) یوکرین کے شمالی شہر سومی میں روسی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون نے سومی کے شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا، ڈرون حملے کے بعد شاپنگ سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔
یوکرینی حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کی ملبے تلے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، ماسکو نے سومی کے علاقے میں بفر زون قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments