حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی

نیویارک: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نے ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق صائمہ واجد کے خلاف فراڈ سے متعلق تحقیقات جاری تھیں، صائمہ واجد نے جنوری 2024 میں پانچ سال کے لیے عہدہ سنبھالا تھا تاہم گزشتہ سال سے انہیں جبری طور پر رخصت پر رکھا گیا۔

بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی ان کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ڈبلیو ایچ او نے چین کے سفر سے متعلق مالی بے ضابطگیوں، تعلیمی اسناد سے متعلق غلط بیانی اور بنگلہ دیش میں پلاٹ کے غیر قانونی حصول کے الزامات عائد کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او آئندہ سال جنوری میں جنوب مشرقی ایشیا کے نئے ریجنل ڈائریکٹر کے انتخاب کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...