ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آبنائے ہرمز میں واقع قشم جزیرے پر کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکے کی آواز سمندر سے آئی یا دھماکا قشم جزیرے کے اندر ہوا، تاہم سیریک کے کئی علاقوں کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...