یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں

برسلز: (دنیا نیوز) یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 80 یورو فی میگاواٹ آور سے تجاوز کر گئی ہیں جو 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار یورپی گیس کی قیمتوں کا بنچ مارک سمجھے جانے والی ڈچ ہول سیل مارکیٹ ٹی ٹی ایف نے جاری کئے ہیں، قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ یورپ میں موسم سرما کا آغاز ہونے کو ہے۔

موسم سرما کے دوران یورپ میں توانائی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اس وقت خطے میں گیس کے ذخائر انتہائی کم سطح پر ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جنگ کے باعث سپلائی کے بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یورپی یونین کے رکن ممالک کو رواں سال مارچ میں ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ وہ سردیوں کے لئے گیس ذخیرہ کرنا شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...