شمالی کوریا اور روس کا مشترکہ تعاون وسیع کرنے کے عزم کا اظہار
سیئول: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے گزشتہ روز روسی صدر کے شمالی کوریا کے 78ویں یوم تاسیس پر مبارکباد کے جواب میں کہا کہ پیانگ یانگ روس کے ساتھ دوستی، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے اتحادی تعلقات کی بنیاد پر جامع تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
کم جونگ ان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اپنے ملک کے سلامتی مفادات اور بین الاقوامی انصاف کے دفاع کی موجودہ ’’مقدس جنگ‘‘ میں فتح حاصل کرے گا۔
انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کے لیے اپنی ’’غیر متزلزل حمایت‘‘ کا بھی اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments