آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر حملہ
تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر حملہ کر دیا گیا۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔
امریکا نے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا، سینٹ کام کے مطابق ایران نے ٹینکر پر حملہ کیا، خلیج میں ایرانی ماہی گیروں کی دو کشتیوں پر بھی ڈرون حملہ ہوا، متعدد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments