سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی

ریاض: (دنیا نیوز) عراقی وزیراعظم علی الزیدی اہم مذاکرات کیلئے ریاض پہنچ گئے، انہوں نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی کہ سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، خطے کی صورتحال اور تنازعات کے حوالے سے گفتگو کی، عراقی وزیر اعظم نے کنگ خالد ایئر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کی۔

عراقی وزیراعظم نے کہا عراق اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی سٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے مفادات مشترکہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی سلامتی اور سعودی عرب کا استحکام پورے خلیجی خطے کے امن سے جڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغداد ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے اور سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام کے لیے پُرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی مختلف شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی تعاون اور رابطہ کاری میں عراق کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں استحکام کے لیے عراقی حکومت کی مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کی۔

خیال رہے عراقی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...