روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سیبی ہا نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی افواج کے زیر قبضہ یوکرینی شہر اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

انہوں نے عالمی اداروں سے شہریوں کے محفوظ انخلا اور فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، سیبی ہا کے مطابق شہر کے ہسپتال میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اور متعدد لاشیں سڑکوں اور گھروں میں موجود ہیں، جن کی تدفین میں بھی رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

آندرے سیبی ہا نے کہا کہ خاندان باغات کی بچی کھچی سبزیوں، محفوظ شدہ خوراک اور حتیٰ کہ گھونگھوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق جنگ سے پہلے 24 ہزار آبادی والے اس شہر میں اب لگ بھگ 1,700 افراد رہائش پذیر ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی نے شہر کی صورت حال کو نسل کشی قرار دیا ہے، جبکہ روس نے ستمبر میں خوراک اور طبی سامان کی شدید قلت کا اعتراف کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی کوششوں کا دعویٰ کیا تھا۔

ادھر جنوبی یوکرین کے شہر خیرسون پر روسی فضائی حملوں میں ایک ایمبولینس ڈرائیور ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...