یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے

پیرس: (دنیا نیوز) یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کےاحتجاج شدت اختیار کرگئے۔

فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی معیار میں گراوٹ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، لیون میں سیاحتی دفترنذر آتش کر دیا گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مشتعل افراد نے گاڑیوں اور کوڑے دانوں کو آگ لگا دی، متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا، پولیس نے 272 افراد کو گرفتار کرلیا، مارسی، ٹولوزاوردیگر کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت تشدد کے سامنے نہیں جھکے گی، فرانس کے علاوہ پرتگال، اٹلی، بیلجیم اور البانیہ میں بھی مہنگائی، رہائشی اخراجات، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جن میں بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں حکومت مخالف مظاہرے پانچویں روز بھی جاری رہے، مظاہرین نے البانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...