محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ایران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران قومی یکجہتی کے تحفظ میں ارکانِ پارلیمنٹ کے کردار، عوامی ریلیوں کے تسلسل کی ضرورت، ملک کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون اور ایران کے سٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر سپیکر محمد باقر قالیباف نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک پارلیمنٹ کی کارکردگی اور ملکی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کردہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments