مصر: شارک کے حملے میں اطالوی سیاح ہلاک، دوسرا زخمی

مصر: شارک کے حملے میں اطالوی سیاح ہلاک، دوسرا زخمی

قاہرہ(اے ایف پی)مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

اطالوی وزارت خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والا48 سالہ شخص روم کا رہائشی تھا۔ زخمی کی عمر 69 سال ہے ۔مصری حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں تیراکی پر دو دن کیلئے پابندی لگا دی۔یاد رہے جون 2023 میں شارک کے حملے میں مصر کے ریزورٹ شہر ہرغدا کے قریب ایک روسی ہلاک ہو گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں