’’بم کیوں برسارہے ہو‘‘،انٹونی بلنکن سے سوال کرنے پر صحافی کوگھسیٹ کر باہر نکال دیاگیا

’’بم کیوں برسارہے ہو‘‘،انٹونی  بلنکن سے سوال کرنے پر صحافی  کوگھسیٹ کر باہر نکال دیاگیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس میں سوال کرنے پر سکیورٹی نے صحافی کو گھسیٹ کر باہر نکال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آخری پریس کانفرنس  میں صحافی نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا کہ جنگ بندی معاہدہ ہورہا ہے تو بم کیوں برسا رہے ہو، سوال کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو کانفرنس روم سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا۔ کانفرنس میں موجود ایک صحافی نے پوچھا غزہ میں میرے صحافی دوستوں کے گھروں کو کیوں تباہ ہونے دیا گیا، آپ میڈیا کی آزادی کی بات کرتے ہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیتے ۔ آپ عالمی مجرم ہیں آپ کو ہیگ میں عالمی عدالت میں جوابدہ ہونا چاہئے ۔ایک اور صحافی میکس بلومنتھل نے سوال کیا کہ جب مئی میں امن ڈیل ہوگئی تھی تو اسرائیل کو ہتھیار کیوں بھیجے جاتے رہے ، امریکی وزیر خارجہ نے کسی بھی سوال کا جواب دئیے بغیر یہ کہا کہ امید ہے اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں